اسرائیلی فوج غزہ کی بستیوں کے گرد اضافی ديواريں تعمير كر رہی ہے

 ٹینک شکن میزائلوں سے بچانے کے لیے غزہ کی پٹی کی بستیوں کے گرد اسرائیلی فوج کی طرف سے تعمیر کی گئی کنکریٹ کی دیواریں (اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع کرده تصاویر)
ٹینک شکن میزائلوں سے بچانے کے لیے غزہ کی پٹی کی بستیوں کے گرد اسرائیلی فوج کی طرف سے تعمیر کی گئی کنکریٹ کی دیواریں (اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع کرده تصاویر)
TT

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے بالمقابل علاقے کیبٹز "ناحل عوز" کے اطراف میں کنکریٹ کی دیواریں بنا کر اسے مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ علاقے میں کنکریٹ کی نئی دیواریں کھڑی کی گئی ہیں، جن کا مقصد سرحد کے قریب سڑکوں کا نظارہ روکنا ہے، تاکہ يہاں ٹینک شکن میزائلوں کو داغے جانے سے روکا جا سکے۔

علاقے میں موجود "يديعوت احرونوت" اخبار کے رپورٹر متان تسوری نے "X" پلیٹ فارم پر  نئی دیواروں کی تصویر شيئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں دیواروں کی تعمیر کا کام نہیں رکا۔ انہوں نے مزید کہا: "اس کی اچھی شکل ہونے کے باوجود یہ ايک مایوس کن امر ہے۔"

ياد رہے کہ مہینوں پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں کے گرد "دفاعی" دیواریں بنانے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا، تاکہ کسی بھی نئے تصادم كی صورت میں انہیں ٹینک شکن میزائلوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔(...)

جمعرات-15صفر 1445ہجری، 31 اگست 2023، شمارہ نمبر[16347]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]