مصری تاجر محمد الفائد 94 سال کی عمر میں وفات پا گئے

مصری نژاد تاجر محمد الفائد کی آرکائیوز تصوير (اے ایف پی)
مصری نژاد تاجر محمد الفائد کی آرکائیوز تصوير (اے ایف پی)
TT

مصری تاجر محمد الفائد 94 سال کی عمر میں وفات پا گئے

مصری نژاد تاجر محمد الفائد کی آرکائیوز تصوير (اے ایف پی)
مصری نژاد تاجر محمد الفائد کی آرکائیوز تصوير (اے ایف پی)

ارب پتی مشہور مصری تاجر محمد الفائد فنانس اور بزنس کی دنیا میں مصروف کیرئیر کے بعد جمعہ کے روز برطانوی دارالحکومت لندن میں 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا شمار دنیا کے مشہور ماہرين معاشیات میں ہوتا ہے۔ "فوربس انٹرنیشنل" میگزین کے مطابق اس وقت ان کی دولت کا تخمینہ دو ارب ڈالر ہے۔

لندن کی "ریجنٹس پارک" مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازه ادا کی گئی اس کے بعد ان کے اہل خانہ اور عرب و مصری کمیونٹی کے افراد کی ایک بڑی تعداد کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا۔(...)

ہفتہ-17صفر 1445ہجری، 02 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16349]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]