عراقی "وفاق" کویت کے ساتھ سمندری معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے

عراقی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کی طرف سے گزشتہ جولائی میں عراقی-کویتی سرحد کی حد بندی کے بارے میں بحث کی کاروائی کی ایک تصویر
عراقی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کی طرف سے گزشتہ جولائی میں عراقی-کویتی سرحد کی حد بندی کے بارے میں بحث کی کاروائی کی ایک تصویر
TT

عراق میں وفاقی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی طرف سے کویت کے ساتھ خور عبداللہ میں سمندری حد بندی کے لیے کیے گئے معاہدے کو منسوخ کر کے ایگزیکٹو حکام کو حیران کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ اس نے فیصلہ دیا ہے کہ " 2013 میں کویت کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ عراقی آئین کی دفعات کی بنیاد پر غیر آئینی تھا، جس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ ایوان نمائندگان کے اراکین کی دو تہائی اکثریت کے قانون کے تحت بین الاقوامی معاہدوں اور اتفاقات کی توثیق کے عمل کو منظم کیا جائے گا۔

"حقوق" تحریک سے تعلق رکھنے والے نمائندے سعدون الساعدی نے "X" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے کویت کے ساتھ معاہدے کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ فیصلہ عراق کی زمینوں اور پانیوں کی حفاظت کرے گا۔

عراقی حکام کے مطابق منسوخ کیے گئے معاہدے میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ دونوں ممالک کو اختیار حاصل ہے کہ وہ 6 ماہ سے قبل دوسرے فریق کو مطلع کرنے کے بعد خور عبداللہ معاہدے کو منسوخ کر سکتے ہیں۔

معاہدے کے متن کے مطابق، "دونوں فریقوں کے جنگی جہازوں اور کوسٹ گارڈز پر ان شرائط کا اطلاق ہوتا ہے کہ ہر فریق ماہی گیروں کو نیوی گیشنل کوریڈور کے دوسرے حصے میں کام کرنے سے روکنے کے لیے کام کرے۔" (...)

منگل-20 صفر 1445ہجری، 05 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16352]

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]