جمعرات کو خلیجی وزارتی کونسل نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا، جس میں دونوں ممالک کے سفیر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی ایک نئے مرحلے کے آغاز کے منتظر ہیں۔
کونسل نے ریاض میں اپنے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سپریم کونسل کے 43ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور اچھی ہمسائیگی، باہمی احترام اور قوانین اور معاہدوں میں بین الاقوامی اصولوں کے ساتھ مکمل وابستگی کے ذریعے انہیں مضبوط بنانے کی بنیادوں پر توثیق کی، جو اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، پرامن طريقوں اور براہ راست بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل، طاقت کے استعمال یا دھمکی نہ دینے اور خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے تحفظ کی ضمانت پر توجہ مركوز رکهنے کی يقين دہانی کی۔
کونسل نے پرامن استعمال کے لیے درکار یورینیم کی افزودگی کی شرح سے تجاوز نہ کرنے کے ایران کے عزم کی اہمیت اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خلیجی ریاستوں کی جانب سے اس سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں تمام علاقائی و بین الاقوامی مذاکرات، بات چیت اور اجلاسوں میں اس کی شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام کے علاوہ اس کے تمام سلامتی کے مسائل اور خدشات کو شامل کیا جائے، جس سے مشترکہ مقاصد و مفادات کے حصول میں مدد ملے۔
کونسل نے خطے میں سمندری سیکیورٹی، آبی گزرگاہوں کو برقرار رکھنے اور خلیجی ریاستوں میں سمندری نقل و جركت، بین الاقوامی تجارت اور تیل کی تنصیبات کے لیے خطرے کا باعث بننے والے امور کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ (...)
جمعہ-23 صفر 1445ہجری، 08 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16355]