مراکش کے بادشاہ نے زلزلہ متاثرین کی فوری دیکھ بھال کی ہدایت کی اور 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا

شاہ محمد ششم ایک عملی سیشن کی صدارت کر رہے ہیں جو مراکش کے زلزلے کے اثرات پر بحث کے لیے خاص تها (مراکش نیوز ایجنسی)
شاہ محمد ششم ایک عملی سیشن کی صدارت کر رہے ہیں جو مراکش کے زلزلے کے اثرات پر بحث کے لیے خاص تها (مراکش نیوز ایجنسی)
TT

مراکش کے شاہی دیوان نے کہا کہ شاہ محمد ششم نے ایک عملی سیشن کی صدارت کی جس میں ولی عہد شہزادہ حسن نے بھی شرکت کی، اس دوران مملکت کے علاقوں میں آنے والے زلزلے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کل ہفتہ کے روز جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بادشاہ نے متعلقہ مختلف شعبوں کی جانب سے اٹھائے گئے ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا، جن میں: زخمیوں کو بچانے کے عمل کو تیز کرنا، متاثرہ علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی، مصیبت زدہ افراد میں خوراک، امداد اور کمبل تقسیم کرنا اور عوامی خدمات کو تیزی سے دوبارہ شروع کرنا شامل ہے۔(...)

شاہ محمد ششم نے ان لوگوں کی فوری دیکھ بھال کا حکم دیا جو اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں، علاوہ ازیں بینک آف مراکش میں شہریوں اور سرکاری اور نجی اداروں سے عطیات وصول کرنے کے لیے ایک خصوصی اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا۔

بادشاہ نے تین دن کے لیے قومی سوگ کا اعلان کرنے اور عوامی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی حکم دیا، علاوہ ازیں، اس قدرتی آفت کے متاثرین کی روح کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایات جاری کریں۔(...)

اتوار-25 صفر 1445ہجری، 10 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16357]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]