الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد کہ جس میں 2800 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے، الجزائر نے 93 افراد پر مشتمل امدادی ٹیم کے علاوہ انسانی امداد کو مراکش پہنچانے کے لیے تین طیارے مختص کیے ہیں اور اب مملکت مراکش کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار کر رہا ہے۔
الجزائر کی ایجنسی نے کہا، "مراکش کے وزیر انصاف کی جانب سے الجزائر کی امداد قبول کرنے کے اعلان کے بعد، حکام نے مراکش جانے کے لیے تین طیارے مختص کرنے کا حکم دیا۔" ایجنسی نے مزید کہا کہ "دو طیاروں کو ادویات، گدوں، خیموں اور خوراک بھیجنے کے لیے مختص کیا گیا ہے، جب کہ تیسرا جہاز امدادی ٹیم کے افراد کو اپنے تمام آلات اور تلاش و بچاؤ میں تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ لے جانے کے لیے ہے۔"
منگل-27 صفر 1445ہجری، 12 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16359]