مراکش کے وزیر انصاف پارلیمانی کمیٹی کے سامنے متبادل تعزیرات پیش کر رہے ہیں

مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی (الشرق الاوسط)
مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی (الشرق الاوسط)
TT

مراکش کے وزیر انصاف پارلیمانی کمیٹی کے سامنے متبادل تعزیرات پیش کر رہے ہیں

مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی (الشرق الاوسط)
مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی (الشرق الاوسط)

مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی نے کہا ہے کہ سزا کے متبادل قانون کے مسودے کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ کو کم کرنا ہے، کیونکہ ملک میں قیدیوں کی تعداد تقریباً 1 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے تقریباً نصف احتياطی زير حراست ہیں۔

كل منگل کے روز وہبی نے ایوان نمائندگان (پارلیمنٹ کا پہلا ایوان) کی انصاف اور قانون سازی کمیٹی کے سامنے قید کی متبادل سزاؤں سے متعلق اپنے مسودہ قانون کو پیش کرنے کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان سزاؤں میں عمومی مفادات، الیکٹرانک نگرانی اور الکحل، منشیات، اور سائیکو ٹراپک مادوں کی لت میں پڑے افراد کی بحالی یا علاج کے اقدامات کو لازم قرار دینا شامل ہے۔

متبادل سزاؤں میں دیگر پابندی کے اقدامات بھی شامل ہیں، جیسے کہ متاثرہ شخص کے قریب نہ جانا، پولیس سروسز اور رائل جنڈرمیری کی نگرانی کے تابع ہونا اور تربیت کے مرحلے سے گزرنا وغیرہ۔ علاوہ ازیں، بحالی انصاف کے فریم ورک میں جرم کے نتیجے میں نقصان کا ازالہ بھی سزا میں شامل کیا گیا ہے۔

مسودہ قانون میں "قید کی سزا خریدنے" کی شرط کے بارے میں ایک شق مسودہ قانون سے نکال لی گئی ہے، جسے حکومت نے پہلے منظور کیا تھا۔ وہبی نے کہا کہ اس شق کے تحت جسے سزا سنائی گئی ہو اسے اجازت ہے کہ وہ قید کے ایام خرید سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، "قید کا ہر دن 3,000 درہم (300 ڈالر) میں خریدا جا سکتا ہے۔" (...)

بدھ-28 صفر 1445ہجری، 13 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16360]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]