مراکش کے زلزلے کے متاثرین کو پناہ دینے کے لیے فوری کوششیں

مراکش کے رہائشیوں کو نئے انہدام کے خدشات ہیں

مراکشی امدادی ٹیمیں زلزلے سے تباہ ہونے والے کچھ دیہاتوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں (اے ایف پی)
مراکشی امدادی ٹیمیں زلزلے سے تباہ ہونے والے کچھ دیہاتوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں (اے ایف پی)
TT

مراکش کے زلزلے کے متاثرین کو پناہ دینے کے لیے فوری کوششیں

مراکشی امدادی ٹیمیں زلزلے سے تباہ ہونے والے کچھ دیہاتوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں (اے ایف پی)
مراکشی امدادی ٹیمیں زلزلے سے تباہ ہونے والے کچھ دیہاتوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں (اے ایف پی)

کل بدھ کے روز مراکش کی امدادی ٹیموں نے زلزلے سے تباہ ہونے والے کچھ دیہاتوں میں اپنی کوششیں جاری رکھیں، حالانکہ اس تباہی کی وجہ سے تقریباً تین ہزار ہلاکتیں ہونے کے پانچ دن گزر جانے کے بعد اب زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کی امیدیں معدوم ہوتی جا رہی تھیں۔ اسی کے متوازی طور پر، حکام مصیبت زدوں کو فوری پناہ دینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں قریب آنے والی شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔

پناہ گاہوں کی تیاری کی وزارت کے ایک اہلکار نے کل کہا کہ خصوصی ٹیمیں پہاڑوں کے درمیان تنگ ثانوی راستوں کو کھولنے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا مقصد چھوٹے گاؤں تک رسائی کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے "زلزلے کے مرکز اغیل گاؤں کی طرف جانے والی مرکزی سڑک کو کھولنے کی تصدیق کی اور کہا کہ پڑوسی گاؤں اغبار کی طرف جانے والی سڑک کو بھی کھول دیا گیا ہے۔" لیکن امدادی کارروائیوں اور سڑکیں کھولنے کے ساتھ ساتھ حکام کو مصیبت زدہ لوگوں کو پناہ دینے کا چیلنج بھی درپیش ہے، کیونکہ منہدم ہونے والے گھروں کے قریب کئی خیمے لگائے گئے تھے اور منگل کے روز مسلح افواج نے اپنے گھروں سے محروم ہونے والے افراد میں خیمے بھی تقسیم کیے تھے، لیکن اس کے باوجود زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ میں سوالات اٹھ رہے ہیں اور انہیں مسلسل فکر لاحق ہے کیونکہ عنقریب شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب مراکش کے قدیم شہر کے تاریخی محلے کے رہائشیوں کو عمارتوں کے پھر سے منہدم ہونے کا خدشہ ہے، اور وہ محلے میں آرکیٹیکٹس کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں، جبکہ وزارت تعمیرات و ہاؤسنگ کی ٹیمیں معائنہ کے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم، ابھی تک تباہ شدہ گھروں کی کوئی سرکاری مردم شماری نہیں کی جا سکی ہے۔(...)

جمعرات-29 صفر 1445ہجری، 14 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16361]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]