اقوام متحدہ میں بچوں کی تنظيم "یونیسف" نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسے لیبیا میں سمندری طوفان "ڈینیئل" سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری امداد کے لیے کم از کم 6.5 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔
"یونیسف" نے ایک بیان میں کہا کہ وہ البیضاء، المرج، بن غازی اور درنہ کے علاوہ دیگر متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی ضرورت والے بچوں اور خاندانوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔
اس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک اندازے کے مطابق،سمندری طوفان "ڈینیئل" کے نتیجے میں تقریبا تین لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 30 ہزار بے گھر افراد اسکولوں میں ہیں اور بہت سے علاقے ديگر علاقوں سے کٹ چکے ہیں اور ناقابل رسائی ہیں، اسی طرح کم از کم 3 اسپتال اس وقت خدمات سے محروم ہیں اور کم از کم 10 بنیادی صحت کے مراکز پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ (...)
جمعہ-30 صفر 1445ہجری، 15 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16362]