سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج امریکہ کے شہر نیویارک میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کی۔
خلیج تعاون کونسل کے وزراء اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی شرکت کے ساتھ منعقدہ اس اجلاس میں تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کے عمل کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں خلیجی خطے کی تازہ صورت حال اور علاقائی و بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سمیت اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
پیر-03 ربیع الاول 1445ہجری، 18 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16365]