سعودی وزیر خارجہ نے البرہان سے سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

سعودی وزیر خارجہ نے البرہان سے سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
TT

سعودی وزیر خارجہ نے البرہان سے سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

سعودی وزیر خارجہ نے البرہان سے سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر سوڈان کی عبوری خود مختاری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور سعودی وزیر خارجہ نے تمام سوڈانی فریقوں پر زور دیا کہ وہ انسانی ہمدردی کے کاموں کی بحالی، عوام اور امدادی کارکنوں کی حفاظت اور بنیادی امداد کی فراہمی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

علاوہ ازیں بن فرحان نے مملکت سعودیہ کی جانب سے پرامن رہنے اور سیاسی مذاکرات میں شامل ہونے کے مطالبے کی تجدید کی، جو کہ جاری بحران کے حل کی ضمانت ہے اور سوڈان اور اس کے عوام کی سلامتی و استحکام کو بحال کرتا ہے۔

جمعہ-07 ربیع الاول 1445ہجری، 22 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16369]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]