شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ "داعش" کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے شمال مشرقی شام میں تنظیم کے دو رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔
"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" نے رصدگاہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان رہنماؤں کو الحسکہ کے شمال میں واقع شہر راس العین کے قریب ایک گاؤں پر فضائی حملے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
رصدگاہ کے ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق عراق اور دوسرے کا شام سے ہے۔
پیر-10 ربیع الاول 1445ہجری، 25 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16372]