امریکہ نے عراق کو برباد کر دیا اور ایران اس کا ساتھی ہے اور بائیڈن المالکی سے چمٹے ہوئے ہیں: علاوی

سابق عراقی وزیر اعظم نے "الشرق الاوسط" کو البعث پارٹی، صدام کے ساتھ اور قبضے کے بعد عراق کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں بتایا (3)

سابق عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی (غیتی)
سابق عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی (غیتی)
TT

امریکہ نے عراق کو برباد کر دیا اور ایران اس کا ساتھی ہے اور بائیڈن المالکی سے چمٹے ہوئے ہیں: علاوی

سابق عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی (غیتی)
سابق عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی (غیتی)

جب امریکہ نے عراق پر قبضہ کیا تو عرب حیران و پریشان ہوگئے چنانچہ قبضے کی حمایت کے الزام سے بچنے کے لیے انہوں نے عراقی سرزمین سے دور رہنے کا انتخاب کیا۔ تو ایران نے عربوں کی اس غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مغرب نواز عراقی حکومت کے قیام کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔ اس نے حملے میں سہولت فراہم کی لیکن عدم استحکام میں جلدی کی، جسے امریکی نیا جمہوری عراق بنانے کے لیے مشروط کر رہے تھے۔ اسی طرح ایران نے عراقی فوج کی تحلیل اور البعث پارٹی کو ختم کرنے سے متعلق واشنگٹن کے خطرناک فیصلوں سے بھی فائدہ اٹھایا اور عراق کی ریاست کے خاتمے کے بعد دوبارہ شروع سے اس کی تعمیر کرنے کی صلاحیت کے بارے میں دھوکہ میں رکھا۔

میں نے صدر جلال طالبانی سے جو تہران کے دورے سے واپس آرہے تھے پوچھا کہ ایران دراصل امریکہ سے چاہتا کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ افغانستان سے لے کر لبنان تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے جو کہا اس کی وضاحت کی کہ: "ایران یہ نہیں کہتا کہ وہ حصہ چاہتا ہے، بلکہ یہ کہتا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتا ہے، دشمنی اور محاصرے کا خاتمہ چاہتا ہے اور امریکہ میں موجود ایرانی سرمائے کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وہ تصدیق کرتا ہے کہ اس نے افغانستان میں امریکہ کی مدد کی، لیکن اسے سنمار جیسا انعام ملا (یعنی انعام میں سزا ملی)۔ ایک بار ایرانی وزیر خارجہ منوشہر متقی نے اس گھر (طالبانی کے ہیڈ کوارٹر) میں مجھ سے کہا: "اپنے دوست، امریکی سفیر، زلمے خلیل زاد کو بتاؤ - جو اس وقت بغداد میں سفیر تھے - امریکی ہم سے کیا چاہتے ہیں؟ ہم نے عراق کو صدام سے آزادی کرانے میں مدد کی، ہم نے گورننگ کونسل اور جمہوریہ کے صدر کے انتخاب کی حمایت کی اور امریکیوں کی جانب سے عراق میں قائم کی گئی نئی صورت حال کی ہم نے حمایت کی۔ کوئی ایسا کام نہیں ہے جو امریکیوں نے کیا ہو اور ہم ننے اس کی حمایت نہ کی ہو، چنانچہ اپنے دوست سے کہو: وہ ہم سے مزید کیا چاہتے ہیں؟ میں نے یہ الفاظ خلیل زاد تک پہنچائے تو انہوں نے مجھ سے کہا: "ہم عراق میں استحکام اور سلامتی چاہتے ہیں۔" (...)

منگل-11 ربیع الاول 1445ہجری، 26 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16373]



مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
TT

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]