عینی شاہدین نے "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کو تصدیق کی ہے کہ ایک اسرائیلی جاسوس طیارے نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں تحریک "حماس" کے ایک فوجی مقام پر دو میزائل داغے۔
اسرائیلی چینل "12" نے کہا ہے کہ "ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے سرحد پر ہونے والے واقعات کے جواب میں غزہ میں حملہ کیا ہے۔"
جب کہ اس سے قبل کل غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ پٹی کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین نے ایجنسی کو بتایا کہ خان یونس اور غزہ شہروں کے مشرق میں سرحد پر مظاہروں کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں۔
عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ مظاہرین کی جانب سے آتش گیر غبارے چھوڑے گئے اور ٹائروں کو آگ لگائی گئی جب کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گیس بم اور دھاتی گولیاں برسائیں۔
جمعرات-13 ربیع الاول 1445ہجری، 28 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16375]