خلیج تعاون کونسل اور پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط

خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی (رائٹرز)
خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی (رائٹرز)
TT

خلیج تعاون کونسل اور پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط

خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی (رائٹرز)
خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی (رائٹرز)

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے تصدیق کی ہے کہ خلیج تعاون کونسل اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارت کا یہ ابتدائی معاہدہ ممالک اور بین الاقوامی بلاکس کے ساتھ تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کے اعتراف میں ہے۔

یہ  کل ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے دفتر میں ان کی پاکستانی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے ساتھ خیلج تعاون کونسل اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کے دوران سامنے آئی۔

البدیوی نے نشاندہی کی کہ یہ تاریخی اقتصادی معاہدہ باہمی تعاون میں ایک اہم موڑ شمار ہوتا ہے جو دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کونسل کے رکن ممالک اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امکانات کو کھولنے اور بڑھانے کے مقصد کے ساتھ آزادانہ تجارت کے لیے مذاکرات کے امور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ (...)

جمعہ-14 ربیع الاول 1445ہجری، 29 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16376]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]