سوڈان میں بشیر دور کے ایک رہنما پر امریکی پابندیاں

حمیدتی - البرہان ملاقات، مذاکرات سے مشروط ہے: عزت

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
TT

سوڈان میں بشیر دور کے ایک رہنما پر امریکی پابندیاں

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

کل جمعرات کے روز امریکہ نے سوڈان کے سابق وزیر خارجہ علی کرتی پر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں کئی مہینوں سے جاری تنازعے کو ختم کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

حالیہ وقت میں کرتی سوڈان میں اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہیں اور جب کہ معزول صدر عمر البشیر کے دور میں 2010 سے 2015 کے درمیان وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تحریک "ایک انتہا پسند گروپ ہے جو سوڈان میں جمہوری منتقلی کی فعال انداز میں مخالفت کرتا ہے۔"

امریکی وزیر نے نشاندہی کی کہ 2019 میں فوجی بغاوت کے ذریعے البشیر کی برطرفی کے بعد، کرتی نے عبداللہ حمدوک کی سربراہی میں شہری قیادت والی عبوری حکومت کو "کمزور کرنے کی کوششوں" کی قیادت کی۔

اسی طرح واشنگٹن نے کرتی پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ سوڈانی فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے درمیان اپریل کے وسط سے شروع ہونے والی لڑائیوں میں پرامن معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کے راہ میں رکاوٹ ہیں۔

سوڈان میں وسیع پیمانے پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ملک میں جنگ بھڑکانے کے پیچھے کرتی اور ان کی تحریک کے ایک انتہا پسند ونگ کا ہاتھ ہے اور تحریک کی یہ عسکری ونگ فوج میں گھس کر امن تک رسائی کو روک رہی ہے۔ (...)

جمعہ-14 ربیع الاول 1445ہجری، 29 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16376]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]