کل اتوار کے روز لیبیا کی اتحادی حکومت کے وزیر داخلہ عماد طرابلسی نے وادیوں کے راستے میں واقع تمام مکانات کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں جو جنوب مغربی لیبیا میں غات کے علاقے میں شدید بارشوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
حکومت کے سرکاری پلیٹ فارم نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ حکومتی ایمرجنسی اور فوری امدادی ٹیم کے سربراہ بدر الدین التومی نے "عوامی خدمات، پانی اور سیوریج کی کمپنیوں اور قومی حفاظتی ادارے کو غات شہر میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ بارشوں اور وادیوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔"
لیبیا کے "الاحرار" ٹی وی نے موسمیاتی مرکز کے میڈیا ڈائریکٹر محی الدین علی کے حوالے سے کہا کہ ملک کے جنوب مغرب میں گرج چمک کے ساتھ بادلوں میں اضافے کے بعد خطرے کا درجہ نارنجی رنگ تک یعنی متوسط حد تک بڑھ گیا ہے، جس پر انہوں نے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
لیبیا کے الساعہ ( 24 الیکٹرانک) اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں اوباری سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے وادیوں اور نشیبی علاقوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو "اور خاص طور پر اوباری اور غات شہر کو جوڑنے والے روڈ پر بارش کے پانی کی بلند سطح اور وادیوں میں پانی کے سبب خبردار کیا ہے۔" (...)
پیر-17 ربیع الاول 1445ہجری، 02 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16379]