تنظیم "داعش" کے ایک رہنما کو حسکہ کے دیہی علاقوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے: شامی رصدگاہ کا بیان

شامی ڈیموکریٹک فورسز
شامی ڈیموکریٹک فورسز
TT

تنظیم "داعش" کے ایک رہنما کو حسکہ کے دیہی علاقوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے: شامی رصدگاہ کا بیان

شامی ڈیموکریٹک فورسز
شامی ڈیموکریٹک فورسز

اتوار کے روز "شام میں انسانی ھقوق کی رصدگاہ" نے بیان دیا ہے کہ "شامی ڈیموکریٹک فورسز" نے "بین الاقوامی اتحاد" کے تعاون سے کیے گئے آپریشن میں تنظیم "داعش" کے ایک شخص کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ ان میں سے ایک الحسکہ کے دیہی علاقوں میں تنظیم کا رہنما ہے۔

"رصد گاہ" نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ارکان نے گذشتہ بدھ کے روز الحسکہ کے جنوبی دیہی علاقے مرکدہ گاؤں میں ایک مکان کا محاصرہ کیا اور اس دوران جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رصدگاہ نے مزید کہا کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق یہ کاروائی "بین الاقوامی اتحاد" کی فضائی مدد سے کی گئی۔

پیر-17 ربیع الاول 1445ہجری، 02 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16379]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]