حکومت جمہوری اور انسانی حقوق میں اصلاحات جاری رکھنے کی قائل ہے: مراکش کے وزیر انصاف کا بیان

انہوں نے بین الاقوامی شراکا کے ساتھ ملاقات میں بین الاقوامی میکانزم کے ساتھ رباط کے تعامل کے نتائج پیش کیے

بین الاقوامی انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ مراکش کے تعامل کے نتائج کو پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی شرکا کے اجلاس کا منظر (الشرق الاوسط)
بین الاقوامی انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ مراکش کے تعامل کے نتائج کو پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی شرکا کے اجلاس کا منظر (الشرق الاوسط)
TT

حکومت جمہوری اور انسانی حقوق میں اصلاحات جاری رکھنے کی قائل ہے: مراکش کے وزیر انصاف کا بیان

بین الاقوامی انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ مراکش کے تعامل کے نتائج کو پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی شرکا کے اجلاس کا منظر (الشرق الاوسط)
بین الاقوامی انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ مراکش کے تعامل کے نتائج کو پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی شرکا کے اجلاس کا منظر (الشرق الاوسط)

مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی نے کہا کہ حکومت نے انسانی حقوق کو 2021 سے 2026 تک کے اپنے پروگراموں میں بنیادی ستون بنایا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت نے "جمہوریت، قانون کی بالادستی، انسانی حقوق اور تمام شعبوں میں مشترک آزادی کے اہم افقی مسائل" کے حل کی اپنی خواہش اور عزم کی تصدیق کی۔"

وہبی نے کل بدھ کی صبح رباط میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ مملکت مراکش کے تعامل کے نتائج کو پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی شرکا کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ یہ سٹریٹجک سطح پر "جمہوریت، انسانی حقوق اور ترقی کے میدان میں اصلاحاتی منصوبوں کی مضبوطی کو جاری رکھنے کے لیے" حکومتی پالیسی پر یقین کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مراکش کی حکومت بین الاقوامی انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ مراکش کے تعامل پر بھرپور توجہ دے کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی خواہشمند ہے۔ اور خاص طور پر مسلسل جامع جائزوں اور معاہدوں کے اداروں کے ساتھ بریفنگ کے سبب "گزشتہ دو سالوں کے دوران تین قومی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور فعال ڈائیلاگ کی رفتار میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔"

یہ ملاقات مراکش میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کے کوآرڈینیٹر، مراکش میں یورپی یونین کی خاتون سفیر، انسانی حقوق کی نیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل اور مملکت مراکش میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے کوآرڈینیٹروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ (...)

جمعرات-20 ربیع الاول 1445ہجری، 05 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16382]

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]