اسرائیل کو چاہیے کہ وہ جنگ کو وسعت نہ دے: لبنانی وزیر خارجہ کا "الشرق الاوسط" کو بیان

انہوں نے "جرات مندانہ" عرب موقفوں کے ساتھ ساتھ 1949 کے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری پر زور دیا

لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب واشنگٹن میں "الشرق الاوسط" کے ساتھ بات چیت کے دوران (الشرق الاوسط)
لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب واشنگٹن میں "الشرق الاوسط" کے ساتھ بات چیت کے دوران (الشرق الاوسط)
TT

اسرائیل کو چاہیے کہ وہ جنگ کو وسعت نہ دے: لبنانی وزیر خارجہ کا "الشرق الاوسط" کو بیان

لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب واشنگٹن میں "الشرق الاوسط" کے ساتھ بات چیت کے دوران (الشرق الاوسط)
لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب واشنگٹن میں "الشرق الاوسط" کے ساتھ بات چیت کے دوران (الشرق الاوسط)

لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب کا خیال ہے کہ اسرائیل کو تحریک "حماس" کے ساتھ غزہ اور اس کے اطراف میں جنگ ​​کو وسعت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو "دھماکے" سے تعبیر کرتے ہوئے اسے "خطرناک" کہا اور اسے اسرائیل کے "تکبر" اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کی "مستقل جارحیت" قرار دیا۔

بوحبیب نے "حزب اللہ" کی جانب سے اتوار کی صبح شعبا فارمز میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کا اعلان کرنے سے قبل واشنگٹن میں "الشرق الاوسط" کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ لبنانی حکومت کے ساتھ ایک وعدہ کیا گیا ہے کہ "حزب اللہ اس وقت تک غزہ جنگ میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گی جب تک کہ اسرائیل لبنان کو ہراساں نہ کرے۔"

انہوں نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو "دھماکے" سے تعبیر کرتے ہوئے اسے "خطرناک" قرار دیا اور اس کی وجہ اسرائیل کے "تکبر" اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کی "مستقل جارحیت" قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ پیشرفت پر لبنان کا موقف "جرات مندانہ" عرب موقفوں کی موافقت کرتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ "حزب اللہ ایک علاقائی مسئلہ ہے، لبنان کا مسئلہ نہیں کہ جسے لبنانی حکومت حل کر سکتی ہے۔"

بوحبیب نے اسرائیل کے ساتھ لبنانی سرحد کے بارے میں "وضاحت" کو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرحدیں 1923 میں کھینچی گئی تھیں جو 1949 کے جنگ بندی کے معاہدے میں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت "بلیو لائن کو سرحد نہیں مانتی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف انرجی ایڈوائزر آموس ہاکسٹین کی جانب سے زمینی سرحدوں پر اتفاق رائے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بعد ہے، جب کہ حالیہ جنگ کے خاتمے تک سمندری سرحدوں پر اتفاق رائے کی کوششیں "معلق" ہیں۔

پیر-24 ربیع الاول 1445ہجری، 09 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16386]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]