دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں: تجزیہ کار کا بیان

انہوں نے زور دیا کہ گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے... یا تو منصفانہ تصفیہ یا پھر طویل تنازع

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)
غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)
TT

دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں: تجزیہ کار کا بیان

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)
غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)

تجزیہ کاروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے علاقے میں دو ریاستی حل کے بغیر امن و استحکام ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطین - اسرائیل تنازعہ کا عملی طور پر حقیقت پسندانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

رائٹر محمد الیحییٰ نے "واشنگٹن پوسٹ" اخبار کے لیے لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ تحریک "حماس" اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ ہفتے کی صبح چھڑنے والی جنگ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا: "ہمارے پاس آگے بڑھنے کے دو راستے ہیں، پہلا راستہ تنازعہ کو گہرا کرنا تاکہ اسرائیل کو نقشے سے مکمل طور پر مٹانے کے خیال پر عمل کیا جائے، یہ وہ راستہ ہے جسے ایران ترجیح دیتا ہے اور تحریک "حماس" کی طرف سے اسرائیل کے اندر معصوم شہریوں کے خلاف شروع کیے گئے بے مثال حملوں کی حمایت کرتا ہے، یہ ایران کے مفاد میں ہے، کیونکہ یہ تنازع کے دونوں فریقوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے میں معاون ہے۔"

الیحییٰ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "جہاں تک دوسرے راستے کا تعلق ہے، اس کا مقصد خطے کے لوگوں کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر پائیدار امن قائم کرنا ہے۔ اور سعودی عرب نے دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ قبل اس  طریقہ کار کی تجویز پیش کی تھی جب اس کی سخت سفارتی اور سیاسی کوششوں کا پھل عرب امن اقدام کی صورت میں حاصل ہوا اور اس کا اعلان 2002 میں بیروت میں عرب سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جس میں 1967 کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام سمیت متعدد رعایتوں کے بدلے میں اسرائیل کی علاقائی و بین الاقوامی قانونی حیثیت کو تسلیم کرنے اور اس کی سیکورٹی کی ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا تھا۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس اقدام کو اکیس سال گزر جانے کے بعد اب زمینی حقائق اور کچھ شرائط، جیسے کہ 1967 کی سرحدوں پر واپس جانا، پر عمل پیرا ہونا آج قدرے مشکل لگتا ہے۔ لیکن سعودی حکام کو اب بھی یقین ہے کہ یہ ایک مضبوط بنیاد ہے جہاں سے نیک نیتی کے ساتھ اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ "حتمی طور پر منصفانہ حل تک پہنچنا اگرچہ آسان نہیں ہے، لیکن یہ ناممکن بھی نہیں ہے۔" (...)

منگل-25 ربیع الاول 1445ہجری، 10 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16387]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]