غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 900 اور زخمیوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر گئی

کل غزہ میں ایک صحافی کا جنازہ (اے پی پی)
کل غزہ میں ایک صحافی کا جنازہ (اے پی پی)
TT

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 900 اور زخمیوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر گئی

کل غزہ میں ایک صحافی کا جنازہ (اے پی پی)
کل غزہ میں ایک صحافی کا جنازہ (اے پی پی)

کل منگل کے روز غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے طیاروں، توپ خانوں اور سمندری کشتیوں کے ذریعے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 900 اور زخمیوں کی تعداد 4500 ہو چکی ہے۔ وزارت نے ایک پریس بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 8 صحافی اور 6 طبی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی "نسل کشی" کے دوران 22 فلسطینی خاندانوں کے 150 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ 140,000 سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت نے مطالبہ کیا ہے کہ صحت سے متعلق امداد کے داخلے کے لیے ایک محفوظ راہداری کھولنے اور زخمیوں کی نقل و حرکت میں سہولت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزارت نے بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری مسلسل چوتھے روز بھی جاری ہے، جو کہ  "کراسنگ کو بند کرنے اور پانی و بجلی کی سپلائی لائنوں کو کاٹنے کے ساتھ ہے، جو قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زائد شہریوں کی اجتماعی نسل کشی کرنے کے فیصلے کی نشاندہی کرتا ہے۔"

کل اسے قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ حالیہ فلسطینی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم 1,008 ہو چکی ہے۔ جب کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے نے X پلیٹ فارم (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ پر کہا کہ گذشتہ ہفتے کہ صبح سویرے فلسطینی دھڑوں کے حملوں میں کم سے کم 3,418 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

بدھ-26 ربیع الاول 1445ہجری، 11 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16388]



مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
TT

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]