لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں ایک میڈیا ٹیم کو نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
فوج نے کہا، "میڈیا ٹیم سات افراد پر مشتمل تھی اور وہ حولا قصبے کے مضافات میں اسرائیلی کے زیر کنٹرول العباد سائٹ کے قریب میڈیا کوریج کر رہی تھی جب اسرائیلی فورسز کے ارکان نے انہیں مشین گنوں سے نشانہ بنایا۔"
لبنانی فوج نے مزید کہا: "فوج کی گشتی ٹیم نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے ساتھ مل کر شہید اور زخمی اشخاص کو ہسپتال اور ٹیم کے باقی ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔"
جمعہ-05 ربیع الثاني 1445ہجری، 20 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16397]