فلسطینی ٹیلی ویژن نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں القدس ہسپتال کے اطراف میں بمباری کی ہے۔
قبل ازیں، فلسطینی میڈیا سنٹر کا کہنا تھا کہ غزہ اور شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ دو گھنٹے سے بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔
اتوار کے روز غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4651 ہوچکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 14245 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے "فیس بک" پر کہا: جان بحق ہونے والوں میں 1873 بچے، 1023 خواتین اور 187 بزرگ شہری شامل ہیں۔ وزارت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جان بحق ہونے والوں کا 40 فیصد صرف بچے ہیں، جب کہ کل تعداد کا 70 فیصد بچے، خواتین اور بوڑھے لوگ ہیں۔
پیر-08 ربیع الثاني 1445ہجری، 23 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16400]