غزہ میں الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پیر کی شام اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بیچ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے بتایا کہ بم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے الشفاء میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر نے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے "اجتماعی نسل کشی" قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے 200 شہیدوں کی بات کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کے ذریعے گزشتہ دو دنوں میں غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے درجنوں ٹرکوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ الشفاء ہسپتال تک کوئی طبی امدادی سامان نہیں پہنچا۔
جب کہ غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے اس سے قبل (پیر کو) کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے پٹی کے متعدد گورنریٹس پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوک ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جب کہ وزارت نے اسے پرتشدد کاروائی قرار دیا۔
کہا گیا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں بیچ کیمپ کے اطراف میں واقع متعدد مکانات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ جیسا کہ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ""X پلیٹ فارم پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ایمبولینسز بڑی تعداد میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں۔
منگل-09 ربیع الثاني 1445ہجری، 24 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16401]