مصر سے آٹھ امدادی ٹرک غزہ پہنچ گئے

مصری رضاکار کل رفح میں امدادی ٹرک کو کمبلوں سے بھر رہے ہیں (ای پی اے)
مصری رضاکار کل رفح میں امدادی ٹرک کو کمبلوں سے بھر رہے ہیں (ای پی اے)
TT

مصر سے آٹھ امدادی ٹرک غزہ پہنچ گئے

مصری رضاکار کل رفح میں امدادی ٹرک کو کمبلوں سے بھر رہے ہیں (ای پی اے)
مصری رضاکار کل رفح میں امدادی ٹرک کو کمبلوں سے بھر رہے ہیں (ای پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے لیے امداد لے جانے والے کچھ ٹرک منگل کے روز محصور غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مصری رفح کراسنگ کے ذریعے امداد پہنچانے کی انسانی کوششیں"کافی تیز نہیں" ہیں۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی تنظیم نے اس سے پہلے اطلاع دی تھی کہ کل 20 ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے مصر سے غزہ میں داخل نہیں ہو سکے۔ فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ پانی، خوراک اور ادویات سے بھرے ہوئے آٹھ ٹرک منگل کی رات گئے غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی ترجمان ایری کانیکو نے کہا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ابھی کچھ ٹرک غزہ کو سامان پہنچانے کے لیے رفح جا رہے ہیں۔" لیکن انہوں نے ان ٹرکوں کی تعداد کا تعین نہیں کیا۔

دوسری جانب ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسرائیل، مصر اور اقوام متحدہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے طریقہ کار قائم کیا جا سکے۔ جب کہ ان ممالک کے درمیان سرحد کی جانب سے غزہ کی جانب جانے والی امداد کا معائنہ کرنے کے طریقہ کار اور بمباری کی کارروائیوں کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔ جب آج وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا امدادی سامان مطلوبہ تیزی کے ساتھ غزہ پہنچن رہا ہے؟ تو بائیڈن نے کہا، "کافی تیز نہیں ہے۔" (...)

بدھ-10 ربیع الثاني 1445ہجری، 25 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16402]



مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
TT

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]