میکرون عمان پہنچ گئے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عمان، اردن پہنچ گئے، 24 اکتوبر 2023 (اے پی)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عمان، اردن پہنچ گئے، 24 اکتوبر 2023 (اے پی)
TT

میکرون عمان پہنچ گئے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عمان، اردن پہنچ گئے، 24 اکتوبر 2023 (اے پی)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عمان، اردن پہنچ گئے، 24 اکتوبر 2023 (اے پی)

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کل منگل کی شام اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے، جو کہ 7 اکتوبر کو "حماس" کے سخت حملوں کے بعد اسرائیل کے ساتھ فرانس کی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے خطے میں ان کے دورے کا دوسرا پڑاؤ تھا، جیسا کہ فرانسیسی پریس ایجنسی کی طرف سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

میکرون نے اسرائیل میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات اور حملے میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی-اسرائیلی متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پھر مقبوضہ مغربی پٹی میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرنے کے بعد 22:30 بجے (19:30 GMT) پر اردن کے دارالحکومت پہنچے۔

فرانسیسی ایوان صدر کے مطابق میکرون عمان میں بدھ کی صبح اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے ساتھ "دو ریاستی حل"،جس میں فلسطینی ریاست اور اسرائیلی ریاست دونوں ساتھ ساتھ پرامن انداز میں رہیں، کے حصول کے لیے "سیاسی عمل" کو دوبارہ فعال کرنے پر بات چیت کریں گے۔

ایلیسی پیلس نے اشارہ کیا ہے کہ میکرون خطے کے دیگر حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھی شامل ہیں، لیکن ابھی تک اس معلومات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ میکرون ایک ایسا نیا "اتحاد" بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو فرانس اور عرب ممالک کی شرکت کے ساتھ تحریک "حماس" کے خلاف لڑائی میں شامل ہوں یا پھر پہلے سے قائم اتحاد کو وسعت دیا جائے جو 2014 سے شام اور عراق میں تنظیم "داعش" کا مقابلہ کر رہا ہے۔

بدھ-10 ربیع الثاني 1445ہجری، 25 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16402]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]