"ریپڈ سپورٹ" نے 64 سوڈانی فوجیوں کو رہا کر دیا اور بلیلہ آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

سوڈان میں جنگجو فوجی گاڑیاں چلا رہے ہیں (اے ایف پی)
سوڈان میں جنگجو فوجی گاڑیاں چلا رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

"ریپڈ سپورٹ" نے 64 سوڈانی فوجیوں کو رہا کر دیا اور بلیلہ آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

سوڈان میں جنگجو فوجی گاڑیاں چلا رہے ہیں (اے ایف پی)
سوڈان میں جنگجو فوجی گاڑیاں چلا رہے ہیں (اے ایف پی)

کل پیر کے روز ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ "ریپڈ سپورٹ فورسز" نے اپنے زیر حراست سوڈانی فوج کے 64 فوجیوں کو رہا کر دیا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب دونوں فریق مہینوں سے جاری باہمی جنگ کو ختم کرنے لیے جنگ بندی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے "پیر کے روز سوڈانی مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے 64 قیدیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کی ہے جنہیں ریپڈ سپورٹ فورسز نے قید کر رکھا تھا۔"

کمیٹی نے مزید کہا کہ: "رہا کیے گئے افراد کو خرطوم سے ود مدنی (دارالحکومت سے 200 کلومیٹر جنوب میں) منتقل کر دیا گیا ہے اور اس دوران بین الاقوامی کمیٹی تنازع کے فریقین کی درخواست پر بطور غیر جانبدار ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔"

یاد رہے کہ اپریل کے وسط میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے، انسانی ہمدردی کی اس تنظیم نے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان منظم انداز میں قیدیوں کی منتقلی اور تبادلے میں سہولت فراہم کی ہے۔

دریں اثنا، ریپڈ سپورٹ فورسز نے مغربی کردفان ریاست میں بلیلہ آئل فیلڈ پر کنٹرول کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہاں کام کرنے والی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے اپنے بیان میں کہا کہ بلیلہ ہوائی اڈے اور فیلڈ کو کنٹرول کرنے کی کاروائی کا بنیادی مقصد فوجی دستوں اور "انتہا پسند شیڈو بریگیڈز کو باہر نکالنا اور انہیں بلیلہ ہوائی اڈے کو عسکری امور کے لیے استعمال کرنے سے روکنا تھا تاکہ معصوم شہریوں اور عوامی سہولیات کو نشانہ بنانے کے لیے ان کے طیاروں کو روکا جا سکے۔" (...)

منگل-16 ربیع الثاني 1445ہجری، 31 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16408]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]