"جب تک بغاوت کو شکست نہیں ہوتی" ہم جنگ جاری رکھیں گے: سوڈانی فوجی کمانڈر کا بیان

سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان (آرکائیو/اے ایف پی)
سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان (آرکائیو/اے ایف پی)
TT

 "جب تک بغاوت کو شکست نہیں ہوتی" ہم جنگ جاری رکھیں گے: سوڈانی فوجی کمانڈر کا بیان

سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان (آرکائیو/اے ایف پی)
سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان (آرکائیو/اے ایف پی)

سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے منگل کے روز تصدیق کی کہ مسلح افواج "بغاوت کو شکست دینے تک" جنگ جاری رکھیں گی اور اگر ریپڈ سپورٹ فورسز نے امن سے انکار کیا تو فوجی حل ضروری ہوگا۔

سوڈانی مسلح افواج کے صفحے کے فیس بک پر شائع کردہ بیان کے مطابق، البرہان نے ام درمان کے شمال میں واقع وادی سیدنا ملٹری ریجن کے افسروں اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری محلوں کے ساتھ ساتھ حکومت، سہولیات اور سڑکوں سے "بغاوت" کے خاتمے پر سابقہ اتفاق کی روشنی میں فوج جدہ پلیٹ فارم کی جانب گئی ہے۔

لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریپڈ سپورٹ فورسز نے "امن اور پرامن حل کے ساتھ آگے بڑھنے سے انکار کیا... تو فوجی حل کے علاوہ کوئی اور اختیار نہیں ہے۔"

قبل ازیں آج، ریپڈ سپورٹ فورسز کے نائب کمانڈر عبدالرحیم دقلو نے البرہان سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔ انہوں نے فوج پر وسطی دارفور کے شہر زالنجی پر فضائی بمباری کا الزام لگایا۔

دقلو نے زالنجی شہر میں 21 ویں ڈویژن میں بنائے گئے ایک ویڈیو کلپ، جسے ریپڈ سپورٹ فورسز نے "X" پلیٹ فارم پر شائع کیا، میں البرہان پر حملہ کرتے ہوئے کہا: "تمہارے پاس کچھ نہیں بچا... لڑنے کے لیے کوئی فوج نہیں ہے۔ اب تم تہہ خانے کے اندر سے جنرل کمانڈ کا دفاع کر رہے ہو، جب کہ ہم ہر روز آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد ہی ہم اسے تم سے چھین لیں گے۔"

آج اس سے قبل ریپڈ فورسز نے وسطی دارفور ریاست کے دارالحکومت زالنجی شہر میں  21 ویں ڈویژن پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور دقلو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈویژن پر قبضہ کرتے وقت فوجی دستوں نے ان پر انٹونوف طیارے سے گولہ باری کی تھی۔

یاد رہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان چند ہفتوں کی کشیدگی کے بعد اپریل کے وسط میں اچانک لڑائی چھڑ گئی جب کہ اس وقت فوجی اور سویلین فریق بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ سیاسی عمل کو حتمی شکل دے رہے تھے۔

بدھ-17 ربیع الثاني 1445ہجری، 01 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16409]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]