جبالیہ کیمپ میں الفالوجا کے علاقے پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک و زخمی

گزشتہ روز جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے مناظر (اے ایف پی)
گزشتہ روز جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے مناظر (اے ایف پی)
TT

فلسطین ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ کل بدھ کی شام غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں الفالوجا کے علاقے میں ایک رہائشی چوک پر اسرائیلی بمباری میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، جیسا کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" نے رپورٹ کیا ہے۔

اس سے قبل عینی شاہدین نے ایجنسی کو بتایا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ کے علاقے الفالوجہ میں ایک رہائشی چوک کو نشانہ بناتے ہوئے کم سے کم چار حملے کیے جس سے وہاں بڑی تباہی ہوئی ہے۔

اسرائیل نے کل شام کو شمالی غزہ کی پٹی میں قتل عام کرتے ہوئے جبالیہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے وسط میں ایک پورے محلے کو تباہ کر کے اسے لاشوں اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ "اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جبالیہ کیمپ کا ایک پورا محلہ تباہ ہو چکا ہے اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 400 لوگ متاثر ہوئے، جن میں شہید اور زخمی شامل ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ، "قابض فورسز  نے قتل عام کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ کے علاقے میں ایک پورے رہائشی محلے کو 5 بموں سے اڑا دیا۔ جس میں ہر بم کا وزن ایک ٹن تھا، جس سے بلاک 6 کا محلہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔" (...)

جمعرات-18ربیع الثاني 1445ہجری، 02 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16410]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]