اسرائیل نے القدس کے ایک ہسپتال پر دھاوا بول کر غزہ سے 11 مریضوں کو گرفتار کر لیا

القدس میں اسرائیلی سیکیورٹی فورس (رائٹرز)
القدس میں اسرائیلی سیکیورٹی فورس (رائٹرز)
TT

اسرائیل نے القدس کے ایک ہسپتال پر دھاوا بول کر غزہ سے 11 مریضوں کو گرفتار کر لیا

القدس میں اسرائیلی سیکیورٹی فورس (رائٹرز)
القدس میں اسرائیلی سیکیورٹی فورس (رائٹرز)

مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فورسز نے القدس (یروشلم) کے قصبے الطور کے "المقاصد" ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعد غزہ کی پٹی سے 11 مریضوں اور ایک کو مغربی کنارے سے گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطینی پریس ایجنسی "صفا" نے عینی شاہدین سے نقل کیا کہ "اسرائیلی فورسز نے المقاصد ہسپتال کا محاصرہ کر کے مختلف شعبہ جات پر چھاپے مارے اور اس دوران مریضوں اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے مردوں کے ہاتھوں میں لوہے کی ہتھکڑیاں ڈال کر مقبوضہ المقدس کے صلاح الدین پولیس اسٹیشن لے گئی۔

"صفا" ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے اور غزہ سے چار مرد مریضوں کو اور پانچویں کو مغربی کنارے سے گرفتار کیا ہے، جب کہ 7 خواتین کو غزہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مریضوں کے پاس مقبوضہ علاقوں میں داخلے کے اجازت نامے نہ ہونے کے بہانے انہیں المقاصد ہسپتال سے گرفتار کیا گیا۔

جمعہ -19ربیع الثاني 1445ہجری، 03 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16411]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]