شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ نے کہا ہے کہ الحسکہ کے دیہی علاقے میں بین الاقوامی اتحاد کی قسرک بیس پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔
رصدگاہ نے اتوار کی شام مزید کہا کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب علاقے کی فضاؤں میں ڈرون طیارے اڑ رہے تھے۔ جب کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکے فوجی مشقوں کے باعث ہوئے یا پھر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شامی رصدگاہ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ پرسوں (ہفتہ کے روز) جنوبی الحسکہ کے دیہی علاقے الشدادی میں امریکی بیس کا علاقہ سخت دھماکے سے لرز اٹھا۔
جبکہ عراقی دھڑوں نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، اور حالیہ ہفتوں میں انہوں نے عراق اور شام میں امریکی افواج کے ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعےنشانہ بنایا ہے۔
پیر-22 ربیع الثاني 1445ہجری، 06 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16414]