ام درمان کی گلیوں میں لاشیں اور دارفور میں قتل عام کا خدشہ

سوڈانی فوج اور نیم فوجی "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے درمیان لڑائی کے دوران خرطوم سے دھواں اٹھ رہا ہے (آرکائیو - اے پی)
سوڈانی فوج اور نیم فوجی "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے درمیان لڑائی کے دوران خرطوم سے دھواں اٹھ رہا ہے (آرکائیو - اے پی)
TT

کل سوڈان میں عینی شاہدین نے بتایا کہ سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے مغرب میں واقع ام درمان شہر کی گلیوں میں فوجی وردی میں ملبوس لوگوں کی لاشوں کے پھیلی پڑی ہیں، جب کہ اقوام متحدہ نے دارفور کے علاقے میں فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے جاری جنگ کے ساتویں ماہ میں داخل ہونے پر خبردار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ لڑائی میں شدت آنے کی صورت میں یہ نسلی قتل عام میں تبدیل ہو جائے گی۔

ام درمان میں عینی شاہدین نے ود مدنی سے ایک فون کال کے دوران "فرانسیسی پریس ایجنسی" کو بتایا کہ "بدھ کے روز لڑائیوں کے بعد، فوجی وردی میں ملبوس لوگوں کی لاشیں شہر کے وسط میں گلیوں میں پھینکی گئی۔" جب کہ دیگر نے ام درمان کے شمال میں طبی سہولت فراہم کرنے والا آخری ہسپتال النو پر گرنے والے بم کے بارے میں بات کی، جس کے نتیجے میں یہاں کام کرنے والی خاتون  ہلاک ہو گئی۔ جب کہ فوج اور "ریپڈ سپورٹ" نے دارالحکومت خرطوم کے مختلف علاقوں پر توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔

خیال رہے کہ فوج گزشتہ اگست سے شمبات نامی اہم پل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو ام درمان کو خرطوم بحری سے ملاتا ہے اور یہ ملک کے مغرب سے دارالحکومت کے تین شہروں تک "ریپڈ سپورٹ" کے لیے اہم سپلائی لائن سمجھا جاتا ہے۔(...)

جمعہ-26 ربیع الثاني 1445ہجری، 10 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16418]

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]