ہم نے 5 دن کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور ہم 70 بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں: "القسام"

"القسام بریگیڈز" کے ترجمان ابو عبیدہ
"القسام بریگیڈز" کے ترجمان ابو عبیدہ
TT

ہم نے 5 دن کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور ہم 70 بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں: "القسام"

"القسام بریگیڈز" کے ترجمان ابو عبیدہ
"القسام بریگیڈز" کے ترجمان ابو عبیدہ

فلسطینی تحریک "حماس" کی مسلح ونگ "القسام بریگیڈز" نے کہا کہ انہوں نے قطری ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غزہ میں زیر حراست 50 سے 70 بچوں اور خواتین کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔

"القسام بریگیڈز" کے ترجمان ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ان کی تحریک نے اسرائیلی جیلوں میں قید 200 فلسطینی بچوں اور 75 خواتین کی رہائی اور اس کے علاوہ 5 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں فائر بندی اور غزہ کی پٹی میں ہر جگہ امدادی سامان کے داخلے کی اجازت بھی شامل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فریق ان شرائط کو ماننے میں تاخیر کر رہا ہے، چنانچہ وہی غزہ میں قید افراد کی زندگیوں کا ذمہ دار ہوگا۔

ابو عبیدہ نے تصدیق کی کہ ان کی تحریک کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں ہونے والی لڑائیوں کے دوران ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت 20 اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

"القسام بریگیڈز" کے ترجمان نے اسرائیلی بمباری کے دوران ایک گرفتار اسرائیلی فوجی خاتون فاؤل عزائی مارک اسیانی کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے اس خاتون قیدی کا ویڈیو کلپ نشر کیا، اور نشاندہی کی کہ وہ رواں ماہ نومبر کی 9 تاریخ کو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

ابو عبیدہ نے اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 60 زیر حراست افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا، اور نشاندہی کی تھی کہ ان میں سے کچھ کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جو کہ شدید بمباری جاری ہونے کی وجہ سے نکالی نہیں جا سکیں۔

منگل-30 ربیع الثاني 1445ہجری، 14 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16422]



مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
TT

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]