اسرائیلی فوج کے غزہ شہر کے اندر تک داخل ہونے پر شہر میں جھڑپوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جب متعدد علاقوں میں لڑائی میں شدت آئی تو اسرائیلی فوج نے "حماس" کی قیادت کے مراکز پر کنٹرول کا اعلان کیا، جبکہ "القسام بریگیڈز" نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ان کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے تمام ہسپتالوں کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے اور صرف ایک (المعمدانی ہسپتال) رہ گیا ہے جو غزہ میں بجلی، پانی، خوراک اور ادویات کے بغیر محصور آبادی کے لیے ان دردناک حالات میں بھی جزوی طور پر کام کر رہا ہے۔
غزہ شہر کے شہریوں نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کا ان کے علاقوں اور محلوں میں آنے سے وہ پہلے ہی محصور ہو چکے ہیں اور اسرائیلی ٹارگٹ کی وجہ سے وہ اب اپنی بنیادی ضروریات کو بھی حاصل کرنے کے لیے گھروں سے بھی باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔ غزہ کے شہریوں کی گواہی کے مطابق، ڈرون، ٹینک اور فوجی غزہ کی گلیوں میں چلنے والی ہر چیز کو نشانہ بناتے ہیں اور بغیر کسی کے پہنچے شہری مارے جاتے ہیں۔(...)
بدھ-01 جمادى الأولى 1445ہجری، 15 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16423]