اونروا کا غزہ کے وسط میں اپنے دو اسکولوں پر بمباری اور بے گھر افراد کے زخمی ہونے کا اعلان

"اونروا" کا لوگو
"اونروا" کا لوگو
TT

اونروا کا غزہ کے وسط میں اپنے دو اسکولوں پر بمباری اور بے گھر افراد کے زخمی ہونے کا اعلان

"اونروا" کا لوگو
"اونروا" کا لوگو

اقوام متحدہ کی مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد اور روزگار کی ایجنسی ( (UNRWA نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں اس کے دو اسکولوں کو براہ راست بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور بے گھر افراد زخمی ہوگئے ہیں، جیسا کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" نے رپورٹ کیا ہے۔

"اونروا" نے جاری بیان میں کہا کہ فلسطین کے شہر رفح میں اس کے ایک اسکول کے ساتھ والی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں اس کے سکول کو بھی نقصان پہنچا اور اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے کچھ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں پہلے ہی کام بند کر چکی ہیں۔

مزید آج فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور جوال کمپنی نے آج صبح اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں مواصلات اور انٹرنیٹ کی خدمات کو چلانے کے لیے درکار ایندھن کے ختم ہونے کی وجہ سے چند گھنٹوں کے اندر یہ سہولیات بھی بند ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ اکتوبر میں غزہ کی پٹی پر حملوں کے آغاز کے بعد گزشتہ ہفتوں کے دوران مواصلات اور انٹرنیٹ کی خدمات بار بار بندش کا شکار ہو رہی ہیں۔

جمعرات-02 جمادى الأولى 1445ہجری، 16 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16424]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]