اردنی فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد پر اپنی تعیناتی بڑھا رہی ہے

اردن کا فوجی قافلہ غزہ میں اردنی فیلڈ ہسپتال کے لیے سامان لے کر رفح کراسنگ سے گزر رہا ہے (روئٹرز)
اردن کا فوجی قافلہ غزہ میں اردنی فیلڈ ہسپتال کے لیے سامان لے کر رفح کراسنگ سے گزر رہا ہے (روئٹرز)
TT

اردنی فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد پر اپنی تعیناتی بڑھا رہی ہے

اردن کا فوجی قافلہ غزہ میں اردنی فیلڈ ہسپتال کے لیے سامان لے کر رفح کراسنگ سے گزر رہا ہے (روئٹرز)
اردن کا فوجی قافلہ غزہ میں اردنی فیلڈ ہسپتال کے لیے سامان لے کر رفح کراسنگ سے گزر رہا ہے (روئٹرز)

کل منگل کے روز اردن نے کہا کہ فوج نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر اپنی تعیناتی کو مضبوط کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو دریائے اردن کے اس پار نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش اس کے پڑوسی کے ساتھ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

اردن کے وزیر اعظم بشر الخصاونہ نے کہا کہ ان کا ملک مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر بے دخل کرنے کے لیے اسرائیل کو کسی بھی نقل مکانی کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے سے روکنے کے لیے "اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن اقدام" کرے گا۔ اسرائیل اور غزہ کے درمیان تنازعہ نے اردن میں پرانے خدشات کو پھر سے جنم دے دیا ہے، جہاں پہلے ہی ایک بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین اور ان کے بچے زندگی گزار رہے ہیں۔ اسرائیلی حکومت میں دائیں بازو کے قوم پرست انتہا پسندوں نے فلسطینی اسرائیلی مسئلے کا جو حل ہمیشہ اپنایا ہے اس کے مطابق اردن ہی فلسطین ہے۔

اردن کے سرکاری میڈیا نے الخصاونہ کے حوالے سے کہا کہ، "کسی بھی نقل مکانی یا اس کے لیے حالات پیدا کرنے کو اردن کی طرف سے جنگ کا اعلان اور 1994 میں طے پانے والے امن معاہدے کی اصولی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "اس اقدام سے فلسطینی کاز ختم ہو جائے گا اور اردن میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔"

خیال رہے کہ مصر کے بعد اردن دوسرا ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے اور اس کے ساتھ مضبوط سیکورٹی تعلقات قائم کیے۔ لیکن اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار برسراقتدار آنے والی دائیں بازو کی حکومتوں میں باہمی تعلقات خراب ہوئے ہیں۔(...)

بدھ-08 جمادى الأولى 1445ہجری، 22 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16430]

 



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]