فلسطینی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ "منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں شمالی غزہ کی پٹی میں گھروں، ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 120 تک پہنچ گئی ہے۔"
فلسطینی ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور لاپتہ بھی ہیں، جیسا کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" نے رپورٹ کیا ہے۔
قبل ازیں، غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14,128 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
دفتر نے بیان میں مزید کہا کہ ان میں 5,840 سے زائد بچے اور 3,920 خواتین بھی شامل ہیں۔ جب کہ "لاپتہ افراد کی تعداد 6,800 سے زائد ہو چکی ہے، جن میں 4500 سے زائد بچے اور خواتین ہیں، یہ لاپتہ افراد یا تو ملبے کے نیچے دبے ہیں یا ان کی لاشیں گلیوں اور سڑکوں میں پڑی ہیں اور ْقابض فورسز کسی کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔"
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی تعداد 33,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے 75 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ (...)
بدھ-08 جمادى الأولى 1445ہجری، 22 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16430]