"حزب اللہ" کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ کا بیٹا جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں ہلاک

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
TT

"حزب اللہ" کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ کا بیٹا جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں ہلاک

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)

کل بدھ کے روز لبنان کی تحریک "حزب اللہ" نے ایک اسرائیلی حملے میں اپنے متعدد ارکان کی ہلاکت کا اعلان کیا، جن میں اس کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ محمد رعد کا بیٹا بھی شامل ہے۔

"حزب اللہ" نے اپنے "ٹیلی گرام" اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں بمباری میں ہلاک ہونے والے اپنے چار اراکین کے نام شائع کیے ہیں۔

بیان میں پارلیمانی مزاحمتی بلاک الوفا کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ محمد رعد کے بیٹے عباس محمد رعد کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

"فرانسیسی پریس ایجنسی" کے مطابق، جنوبی لبنان میں ایک گھر، جس میں "حزب اللہ" کے متعدد عناصر موجود تھے، کو نشانہ بناتے ہوئے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں "حزب اللہ" کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ محمد کا بیٹا بھی مارا گیا۔ اس خاندان کے ایک قریبی ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں رکن پارلیمنٹ محمد رعد کے بیٹے عباس رعد پارٹی کے متعدد اراکین کے ساتھ شہید ہو گئے۔ چینل "الجدید" نے کہا کہ ہدف بنائے گئے گروپ میں "مزاحمتی الوفا" بلاک (حزب اللہ) کے کئی نمائندوں کے بیٹے شامل تھے۔ (…)

جمعرات-09 جمادى الأولى 1445ہجری، 23 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16431]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]