غزہ... جنگ بندی ختم اور جنگ واپس لوٹ آئی

اسرائیلی حملوں میں درجنوں متاثر... غزہ کی پٹی کے علاقوں میں "انخلا کے احکامات"... اور جنوبی لبنان میں دو شہری ہلاک

گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کی جانے والی اسرائیلی بمباری میں زخمی دو بچوں کو غزہ کے لوگ لے جا رہے ہیں (روئٹرز)
گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کی جانے والی اسرائیلی بمباری میں زخمی دو بچوں کو غزہ کے لوگ لے جا رہے ہیں (روئٹرز)
TT

غزہ... جنگ بندی ختم اور جنگ واپس لوٹ آئی

گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کی جانے والی اسرائیلی بمباری میں زخمی دو بچوں کو غزہ کے لوگ لے جا رہے ہیں (روئٹرز)
گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کی جانے والی اسرائیلی بمباری میں زخمی دو بچوں کو غزہ کے لوگ لے جا رہے ہیں (روئٹرز)

گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جنگ کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے 7 روزہ انسانی جنگ بندی کا خاتمہ کیا جس کے دوران تحریک "حماس" نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے یرغمال درجنوں اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کل شام کہا کہ "حماس صرف طاقت کو سمجھتی ہے"، اور اسرائیل اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے تک اس پر حملے جاری رکھے گا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں "انخلاء کے علاقوں" کا نقشہ جاری کیا ہے۔

"حماس" کی وزارت صحت کے مطابق، کل (جمعہ) صبح سے اسرائیلی طیاروں نے شمالی، جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی پر پے درپے پرتشدد حملوں کا آغاز کر دیا ہے، جس میں تین صحافیوں سمیت 178 فلسطینی جان بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی سے فلسطینی دھڑوں نے اسرائیلی قصبوں کی جانب راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز "تباہ کن" امر ہے۔

جب کہ مصری اور قطری ذرائع نے جنگ بندی کے خاتمے کے باوجود حالیہ وقت میں فوجی کارروائیاں روکنے کے بارے میں بات چیت کا اشارہ کیا ہے۔ (...)

ہفتہ-18 جمادى الأولى 1445ہجری، 02 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16440]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]