غزہ پر بمباری میں فلسطینی سول ڈیفنس کے 3 افراد شہید اور دیگر زخمی

جنگ بندی کے خاتمے کے بعد مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ میں اٹھنے والے دھوئیں کی اسرائیل کی طرف سے لی گئی تصویر (روئٹرز)
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ میں اٹھنے والے دھوئیں کی اسرائیل کی طرف سے لی گئی تصویر (روئٹرز)
TT

آج (بروز پیر) فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں بمباری کے نتیجے میں سول ڈیفنس سروس کے تین افراد مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر تقریباً دو ماہ سے جاری فضائی بمباری کے نتیجے میں تقریباً 16,000 افراد ہلاک اور 40,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی ٹی وی چینل "الاقصیٰ" نے یہ بتایا ہے کہ ایمبولینس اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شدید زخمی ہیں، جب کہ میڈیا کے ترجمان کو معمولی زخم آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے کچھ افراد کو مختلف زخم آئے ہیں۔

پیر-20 جمادى الأولى 1445ہجری، 04 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16442]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]