غزہ کی جنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 17,997 ہو چکی ہے: فلسطینی وزارت صحت

غزہ کے وسط میں المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 22 افراد ہلاک

اسرائیلی حملے میں زخمی ایک فلسطینی بچہ حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے اہل خانہ کے جنازہ کے دوران (روئٹرز)
اسرائیلی حملے میں زخمی ایک فلسطینی بچہ حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے اہل خانہ کے جنازہ کے دوران (روئٹرز)
TT

غزہ کی جنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 17,997 ہو چکی ہے: فلسطینی وزارت صحت

اسرائیلی حملے میں زخمی ایک فلسطینی بچہ حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے اہل خانہ کے جنازہ کے دوران (روئٹرز)
اسرائیلی حملے میں زخمی ایک فلسطینی بچہ حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے اہل خانہ کے جنازہ کے دوران (روئٹرز)

فلسطینی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ غزہ کے وسط میں المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کل شام اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17,997 ہو چکی ہے جب کہ 49,229 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

القدرہ نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران "21 ہولناک قتل عام کیے جس میں پورے پورے خاندانوں کو ختم کر دیا"، جس میں شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال پر بمباری بھی شامل ہے، جس کے نتیجے میں ہسپتال کے اندر دو مریض ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

پیر-27 جمادى الأول 1444 ہجری، 12 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16449]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]