رفح میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

مغربی کنارے میں جینین کیمپ کے اطراف میں دو زور دار دھماکے ہوئے

اسرائیلی حملے کے بعد رفح شہر سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
اسرائیلی حملے کے بعد رفح شہر سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
TT

رفح میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

اسرائیلی حملے کے بعد رفح شہر سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
اسرائیلی حملے کے بعد رفح شہر سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے آج منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں ایک گھر کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

بعد ازاں "الاقصیٰ" ٹی وی نے بتایا کہ رفح کے شمال میں الزہور نامی محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ جبکہ "ٹیلی گرام" پر مزید کہا کہ مرنے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کے ساتھ ساتھ غزہ کی فضا میں لائٹ بم داغے۔

جب کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی توپ خانوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ قصبے اور غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر پر بمباری کی۔

اسی تناظر میں "الاقصیٰ" ٹی وی نے آج منگل کے روز "ٹیلی گرام" پر بتایا کہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ کے اطراف میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

قبل ازیں، فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ پر دھاوا بول دیا ہے۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ حملے کے بعد متعدد علاقوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ (...)

منگل-28 جمادى الأول 1445ہجری، 12 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16450]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]