کویت میں سابق فرمان روا کا سوگ... اور مشعل احمد نئے امیر مقرر

نواف الاحمد کے انتقال پر سعودی قیادت اور عالمی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح (روئٹرز)
کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح (روئٹرز)
TT

کویت میں سابق فرمان روا کا سوگ... اور مشعل احمد نئے امیر مقرر

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح (روئٹرز)
کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح (روئٹرز)

کل ہفتہ کے روز کویتی وزراء کونسل نے شیخ نواف الاحمد کی وفات کے بعد اپنے ہنگامی اجلاس کے دوران آئین کی شقوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا امیر مقرر کیا، اور اس کے ساتھ ساتھ  مرحوم امیر کے عظیم کارناموں اور قربانیوں کی یاد میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

عالمی رہنماؤں نے امیر نواف الاحمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الصباح خاندان اور کویتی عوام سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اتوار-04 جمادى الآخر 1445ہجری، 17 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16455]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]