تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کے حادثے میں ایک آفسر ہلاک اور دوسرا زخمی: عراقی وزارت دفاع

عراقی وزارت دفاع کا لوگو (وزارت کی سرکاری ویب سائٹ)
عراقی وزارت دفاع کا لوگو (وزارت کی سرکاری ویب سائٹ)
TT

تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کے حادثے میں ایک آفسر ہلاک اور دوسرا زخمی: عراقی وزارت دفاع

عراقی وزارت دفاع کا لوگو (وزارت کی سرکاری ویب سائٹ)
عراقی وزارت دفاع کا لوگو (وزارت کی سرکاری ویب سائٹ)

عراقی وزارت دفاع نے کل پیر کے روز اعلان کیا کہ شمال مشرقی عراق کے حلیوہ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا جس میں ایک آفسر ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

وزارت کے اپنے بیان میں کہا کہ "گورنریٹس میں بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی پلان کی حمایت اور تعاون کا فریضہ سرانجام" دیتے ہوئے یہ طیارہ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ (کرنل کا عہدہ رکھنے والا) پائلٹ مروان جلال ہلاک اور پائلٹ کیپٹن علاء سلمان زخمی ہو گئے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کل پیر کی صبح عراقی بلدیاتی انتخابات سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ شروع ہوئے، جس میں 39 اتحادوں، 29 جماعتوں اور 5,906 امیدواروں نے 15 گورنریٹس میں 275 مقامی کونسلوں کی نشستوں کے لیے مقابلہ کیا، جن میں آئین کے مطابق کوٹہ سسٹم کے تحت 70 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔

منگل-06 جمادى الآخر 1445ہجری، 19 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16457]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]