اسرائیلی جنگی طیاروں کی جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری... اور شمالی اسرائیل میں سائرن گونج اٹھے

اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
TT

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

لبنانی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل نے "علاقائی مثلث التفاح - جزین - صیدا کے مشرقی مضافات" پر بمباری کی، جب کہ اس نے جباع اور کفر ملکی کے قریب بصلیہ اور سنیہ کے علاقوں کے درمیان واقع جنگلات پر حملہ کرتے ہوئے فضا سے زمین پر مار کرنے والے متعدد میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں سے نبطیہ کے علاقوں سمیت زہرانی اور صیدا تک کے ساحل گونج اٹھے۔

اسی ضمن میں، لبنانی "حزب اللہ" نے آج اعلان کیا کہ اس نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع قصبے کریات شمونہ پر کتیوشا میزائلوں سے بمباری کی۔

اس نے "ٹیلی گرام" پر ایک بیان میں مزید کہا کہ وہ "شہریوں کو نقصان پہنچائے جانے کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور اپنے گاؤں اور قصبوں پر حملہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔" (...)

جمعرات-08 جمادى الآخر 1445ہجری، 21 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16459]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]