نقل مکانی کی لہریں جنوبی لبنان کے قصبوں تک پھیل رہی ہیں

اندازے کے مطابق اکتوبر سے اب تک 60,000 لوگ نقل مکانی کر گئے

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد مختلف مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد مختلف مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
TT

نقل مکانی کی لہریں جنوبی لبنان کے قصبوں تک پھیل رہی ہیں

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد مختلف مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد مختلف مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)

جنوبی لبنان پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لبنانی قصبوں سے محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر صور شہر کی جانب ایک بڑی تعداد کی نقل مکانی کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جب کہ سرحد کے دونوں جانب جنوب میں تصادم میں اضافے پر مختلف علاقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ صور میں ڈسٹرکٹ میونسپلٹیز کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ بے گھر افراد کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ بہت سے بے گھر افراد ایسے بھی ہیں جو بلدیات میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

"نقل مکانی کی بین الاقوامی تنظیم" کے "X" پلیٹ فارم پر اپنے صفحہ پر شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جنوبی سرحد پر ہونے والے واقعات کے سبب گزشتہ 8 اکتوبر سے رواں ماہ دسمبر کی 5 تاریخ کے درمیان تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں اور ان میں سے اکثریت کا تعلق جنوبی لبنان اور ملک کے دیگر علاقوں سے ہے۔

لبنان کی سرکاری "نیشنل ایجنسی" نے کل بدھ کی صبح جنوبی لبنان کے وسطی اور مغربی سیکٹرز میں ماحول کے کشیدہ ہونے اور اسرائیلی طیاروں کی مجدل زون اور شمع کے قصبوں پر پروازیں کرنے کی اطلاع دی اور نشاندہی کی کہ اسرائیل نے مغربی اور مرکزی سیکٹرز کے کئی دیہاتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ صبح کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں نے عیتا الشعب قصبے کے مضافات کو نشانہ بناتے ہوئے سلسلہ وار فضائی حملے کیے اور علاقے پر متعدد میزائل گرائے، جس کے سبب وہاں سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ جب کہ کل شام، جنوبی لبنان کے گاؤں کفر کلا کے مضافات میں اسرائیلی ڈاکوؤں نے ایک شخص کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ (...)

جمعرات-08 جمادى الآخر 1445ہجری، 21 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16459]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]