فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد نے پیر کی شام مغربی کنارے کے شہر طولکرم پر مغربی محور سے دھاوا بولا اور شہر کے مشرق میں واقع "نور شمس" کیمپ کا محاصرہ کر لیا۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ اس دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ بلڈوزر بھی تھے اور اس کے ساتھ ساتھ جاسوس طیارے طولکرم اور اس کے کیمپوں پر کم بلندی پر پرواز کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اشارہ کیا کہ درجنوں اسرائیلی فوجی شہر کے مشرق میں ذنابہ کے مضافاتی علاقے میں اور خاص طور پر "نور شمس" کیمپ سے متصل علاقے میں پھیل گئے اور اس دوران پرتشدد تصادم شروع ہوگیا اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے بیان دیا تھا کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں تقریباً 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (...)
منگل-13 جمادى الآخر 1445ہجری، 26 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16464]