مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی بمباری میں 6 فلسطینی ہلاک

مغربی کنارے میں طولکرم میں دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
مغربی کنارے میں طولکرم میں دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
TT

مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی بمباری میں 6 فلسطینی ہلاک

مغربی کنارے میں طولکرم میں دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)
مغربی کنارے میں طولکرم میں دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)

آج صبح سویرے شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ میں اسرائیلی ڈرون کی بمباری کے نتیجے میں 6 فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی (وفا) کے مطابق، “شہر کے شہید ثابت ثابت گورنمنٹ ہسپتال نے اعلان کیا ہے کہ کیمپ پر اسرائیلی ڈرون طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 6 افراد اور متعدد زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، جو کہ قابض فورسز کی طرف سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والی ایمبولینسوں کی راہ میں ایک گھنٹنے تک رکاوٹ کے بعد ہے۔

اسرائیلی فورسز نے طولکرم شہر اور نور شمس کیمپ پر دھاوا بولا، جب کہ فلسطینی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اپنی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ مغربی محور سے شہر پر دھاوا بولا اور "شہر کی مختلف گلیوں اور محلوں میں گھومتے رہے، جب کہ فورسز کا ایک اور گروپ عدالتی اسکوائر سے شہر کے مشرق میں نور شمس کیمپ کی طرف بڑھا اور المنشیہ کے محلے میں جمع ہو کر اس کا سخت محاصرہ کر لیا۔"

فورسز نے کیمپ کے مختلف محلوں بالخصوص المنشیہ، المحجر، الجورہ، الدمج اور جبل النصر کے علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور ان کے اندر وسیع پیمانے پر تلاشی لی اور مالکان سے پوچھ گچھ کے بعد گھریلوں اشیاء کو تباہ کر دیا۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی، کیمپ کے اندر اور اردگرد کی بلند عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور انہیں نگرانی کی چوکیوں میں تبدیل کر دیا۔ جب کہ بلڈوزر نے کیمپ کی مرکزی گلیوں، اس کے چوک اور المنشیہ محلے میں بنیادی ڈھانچے کو بلڈوز کر دیا۔ (...)

بدھ-14 جمادى الآخر 1445ہجری، 27 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16465]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]