غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے ساتھ اسرائیل کی کاروائیوں میں تیزی

غزہ کی پٹی کے وسط پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایک فلسطینی شخص زخمی بچی کو اٹھائے ہوئے ہے (اے پی)
غزہ کی پٹی کے وسط پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایک فلسطینی شخص زخمی بچی کو اٹھائے ہوئے ہے (اے پی)
TT

اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کے روز وسطی اور جنوبی غزہ پر حملوں اور اپنی زمینی کاروائیوں کو تیز کر دیا، جب کہ پٹی میں شہریوں کو متاثر کرنے والے "سنگین خطرے" کے بارے میں بین الاقوامی انتباہات جاری کیے جا رہے ہیں، جیسا کہ تحریک "حماس" کے اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

فلسطینی سرزمین اور دیگر محاذوں پر تنازعہ کے دائرہ کار میں توسیع کے خدشے کے دوران اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں اور خاص طور پر رام اللہ شہر پر دھاوا بولا جس کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناء اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے لبنانی "حزب اللہ" کے خلاف شمالی محاذ سمیت دیگر محاذوں کے لیے فوج کی "اعلیٰ" تیاری کی تصدیق کی۔

جمعرات کے روز "حماس" حکومت کی وزارت صحت نے نصیرات اور دیر البلح کیمپوں کو رات کے وقت نشانہ بناتے ہوئے حملوں کی اطلاع دی۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے بڑے شہر خان یونس میں، جو کچھ عرصے سے زمینی کارروائیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، اور وسطی غزہ کی پٹی میں قائم کیمپوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ (...)

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]